مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیرسے 370کی منسوخی کے بعد ریزرویشن کا عمل تبدیل کر دیا گیا ہے۔ جسٹس شرما کے کمیشن نے رپورٹ بھیجی ہے اور گجر، بکروال اور پہاڑی برادریوں کے لیے ریزرویشن کی سفارش کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم مودی کی بھی منشا ہے اور جلد ہی انتظامی منطوری ملنے کے بعد تینوں طبقات کو یکساں ریزرویشن کا فائدہ ملنے والا ہے۔