سرینگر//ہند پاک کے درمیان دفعہ370کو یک زنجیر قرار دیتے ہوئے حکمران جماعت پی ڈی پی کے سنیئر لیڈر اور امور صارفین و شہری رسدات کے وزیر چودھری ذوالفقار نے کہا ہ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ الحاق اس شرط پر طے پایا گیا تھا کہ جموں کشمیر میں آئین ساز اسمبلی کی طرف سے منظور کردہ آئین کے تحت ہی حکمرانی کی جائے گی۔ سرینگر کے سیول سیکریٹریٹ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ریاستی آئین کی اردو ( تبصرے)کمنٹری کی رسم رونمائی منعقد ہوئی،جس کے دوران امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے ریاستی وزیر چودھری ذوالفقار بھی موجود تھے۔چودھری ذوالفقار نے اس کتاب کو اجرا کیا۔اس موقعہ پر چودھری ذوالفقارحسین نے دفعہ 370 کوجموں وکشمیر اور مرکز کے درمیان ایک پل قرار دیتے ہو ئے اس با ت پر زور دیا کہ اس پل کو کمزور کر نے کے بجائے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کا آ ئین ،آ ئین ہند کے دفعہ370 کے مطابق تشکیل دیا گیا تھایہ دفعہ جموں وکشمیر کو خصوصی اختیارات سے آ راستہ کرتاہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جموں وکشمیر کا نہ صرف اپنا آ ئین ہے بلکہ اس کا اپنا پر چم اور تمہید(پریمبل) کرمنل کوڈ بھی ہے۔انہوںنے کہا چونکہ بھارتی آ ئین نے جموں وکشمیر کو خصوصی اختیارات فراہم کر چکا ہے اسلئے ہر کسی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس آ ئین کی قدر کریں۔ انہوںنے کہا کہ دفعہ370جموں وکشمیر اور مرکز کے درمیان ایک پل کام کرتاہے جس کومضبوط سے مضبوط تر بنانے کی ضرورت ہے۔ جموں وکشمیرکو خود کا آ ئین کی اہمیت پر تبصر ہ کرتے ہو ئے چودھر ی ذ والفقار علی نے کہاہے کہ بر طانوی راج سے قبل جموںو کشمیرمیںمہاراجہ ہری سنگھ نے26 اکتوبر1947 کو بھارت سے الحاق کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دفعہ بہت اہم ہے اور اس کو مضبوط کرنے کیلئے سب کی ذمہ داری بنتی ہے۔