نیوز ڈیسک
شملہ//وزیر اعظم نریندری مودی نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرکار نے جموں کشمیر کے حوالے سے ایک ایسا فیصلہ کیا جس کی 70 برسوں سے کسی نے کرنے کی ہمت نہیں دکھائی تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جموںکشمیر کو بھارت کے ساتھ مکمل طور پر ضم کرلیاگیا ہے کیوں کہ ہمارے پہلے کے نیتائوں نے اس مسئلے کو لٹکائے رکھا تھا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جموں کشمیر بہت جلد ملک کیلئے نمونہ بن کر اُبھرے گا۔ گجرات کے لوگوں سے مخاطب ہوکر انہوںنے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے جو ہم نے وعدے کئے تھے کیا ہم نے پورے کئے کہ نہیں ۔ ہم نے فروری 2019میں ہوئے پلوامہ حملے کا بدلہ لیا کہ نہیں ۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ بھاجپا کے حق میں ووٹ دینا ملک کی ترقی اور خود انحصاری کی بنیاد ڈالناہے ۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے جو انتخابی منشور میں کشمیر کے حوالے سے جو بات کہی تھی وہ پوری کردی ۔ رام مندر اور دیگر معاملوں کو نپٹایا گیا ۔ ادھرمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ ملک میں کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ ہندوستان کے آئین کی دفعہ 370 کو منسوخ کردیا جائے گا اور ایک گولی بھی نہیں چلائی جائے گی۔ ایک انٹرویو میں، شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے عزم کا مظاہرہ کیا اور آئین ہند کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر دیا (جس نے سابقہ ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دیا تھا)۔”ایک بھی گولی نہیں چلائی گئی۔ کشمیر میں کچھ نہیں ہوا۔ کسی نے اس کا تصور بھی نہیں کیا ہوگا،‘‘۔
دفعہ 370منسوخ بھی ہوا ایک گولی بھی نہ چلی: امیت شاہ | 70برس بعد کشمیر معاملہ حل کرلیا
