جموں//گورنر این این ووہر انے سنجون فوجی کیمپ پر ہوئے فدائین حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے شمالی کمانڈ کے آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل دیوراج انبو کے ساتھ بات کی اور اہلکار کی ہلاکت پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلدی صحتیابی کے لئے دعا کی۔گورنرنے کہا کہ تمام سلامتی تنصیبات کا سلامتی آڈٹ کیا جانا چاہیئے۔