عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ہندوستان کی رٹیل افراط زر دسمبر تک کم ہونے کا امکان ہے کیونکہ موسمی عوامل زیادہ سازگار ہو رہے ہیں۔ مرکز فائنانس سکریٹری ٹی وی سوماناتھن نے یہ اطلاع میڈیا کے ساتھ شیئر کی۔ہندوستان کی رٹیل افراط زر اگست میں لگاتار دوسرے مہینے مرکزی بینک کے2سے6فیصدروادارحدکے اوپری سرے سے اوپر رہی، حالانکہ یہ جولائی میں 7.45فیصد کی 15 ماہ کی بلند ترین سطح سے کم ہوگئی۔سیکریٹری فائنانس نے کہاکہ مہنگائی کی شرح میں موسمی عوامل سازگار ہونے لگے ہیں اور اس لیے دسمبر تک مہنگائی میں کمی کا بہت امکان ہے۔اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ مہنگائی کا بنیادی محرک رہا ہے کیونکہ موسم کی خرابی سبزیوں، دودھ اور اناج جیسی اہم چیزوں کی پیداوار کو نقصان پہنچاتی ہے۔ہندوستانی مرکزی بینک نے دسمبر کی سہ ماہی میں خوردہ افراط زر5.7 فیصد تک گرنے کی پیش گوئی کی ہے، مالی سال 2024 میں یہ مزید 5.4 فیصد تک گر جائے گی۔