محمد تسکین
بانہال // بْدھ کی علی الصبح سے رام بن میں دریائے چناب میں خطرے کے نشان سے دس میٹر نیچے گری پانی کی سطح سے رام بن کے ، میترا، کوہ باغ ، سیری اور کرول کے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے اور انتظامیہ کی طرف سے خطرے والے علاقوں سے محفوظ مقامات کی طرف نکالے گئے لوگوں کو ابھی واپس گھروں کو آنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ منگل کے روز رام بن کے میتراہ ، کوہ باغ اور سیری کے علاقوں میں خطرے کے نشان سے بہت اوپر بہہ رہے دریائے چناب کی وجہ سے ضلع انتظامیہ رام بن نے میترا ، کوہ باغ ، سیری اور کرول میں لوگوں کو اپنے گھروں سے محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا تھا اور اس کیلئے منگل کی شام تک بچاو اور راحت رسانی کا ایک بڑا اپریشن چلایا گیا تھا۔ کئی دہائیوں بعد دریائے چناب میں اس درجے کی آئی ظغیانی کیوجہ سے چناب کا میترا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے اور گھروں اور گھروں میں رکھے سامان کو جہاں شدید نقصان پہنچا ہے وہیں دریا چناب کی سطح سے بہت اونچائی پر واقع چلڈرن پارک میترا بھی کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کوہ باغ میں چناب کے کنارے ایک شمشان گھاٹ اور وہاں ملبہ ڈال کر بنایا گیا ایک میدان بھی چناب کی نظر ہوگیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر رام بن نے کہا کہ دریائے چناب میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے اور محفوظ مقامات کیطرف منتقل کئے گئے لوگوں کو ابھی واپس اپنے گھروں میں آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے اور انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ہائی آلرٹ پر ہے اور تمام صورتحال کو مارنیٹر کیا جارہا ہے۔