ایم ایم پرویز
رام بن //کم از کم 13 افراد جن میں زیادہ تر سیاح تھے، پیر کو جموں ڈویژن کے ریاسی ضلع میں دریائے چناب میں ایک رافٹنگ بوٹ الٹنے سے بال بال بچ گئے۔ یہ واقعہ پیر کی دوپہر کو پیش آیا جب 13 افراد، جو رافٹنگ سے لطف اندوز ہو رہے تھے، کو وہاں موجود رافٹنگ ماہرین، مقامی لوگوں اور پولیس اہلکاروں نے بروقت بچا لیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے سیاحوں کا تعلق بریلی سے تھا اور وہ دریائے چناب میں رافٹنگ سے لطف اندوز ہونے آئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ رافٹنگ کے دوران بوٹ ایک پل کے ستون سے ٹکرا گیا اور اس میں سوار تمام افراد پانی میںڈوب گئے۔پولیس نے بتایا کہ رافٹنگ کے کچھ دوسرے ماہرین، مقامی لوگ اور پولیس اہلکار بچا ئوکے لیے آئے اور انہیں کامیابی سے بچایا۔ تمام افراد محفوظ ہیں اور واقعہ میں بال بال بچ گئے۔