ترال//ترال کے درگڑ ستورہ علاقے میںنالہ نارستان پر دو سال قبل باندھ ڈھہ جانے کے بعد دوبارہ تعمیر نہیں کیا گیا۔اس کی وجہ سے علاقے کی آبادی معمولی بارشوں کے بعد علاقے سے ترک سکونت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔قصبہ سے بیس کلومیٹر دور تحصیل آری پل کے تحت آنے والے درگڑ ستورہ بستی کے ایک طرف سے گزرنے والے نالے نارستان پر دو سال قبل باندھ ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے نالے میں معمولی پانی بھی بستی میں داخل ہوتا ہے ۔جس کی وجہ سے علاقے کی آبادی عدم تحفظ کی شکار ہوگئی ہے ۔ آبادی کا کہنا تھا اس حوالے سے اگر چہ انہوں نے آج تک متعدد بار متعلقہ محکمے اور ممبر اسمبلی ترال کی توجہ مبذول کرائی لیکن تاحال اس اہم عوامی مسئلے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے نالے پر فوری طور مستقل باندھ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔