کپوارہ//کپوارہ کے بمہامہ علاقہ میں ایک تیز رفتار ٹپر نے 3افراد کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کا بمہامہ درگمولہ کے نزدیک بدھ کو ایک تیز رفتار ٹپر نے دو خواتین سمیت 3افراد کو زخمی کر دیا جن کی شناخت رفیقہ بیگم ساکن کلی گام ،نسیمہ بیگم ساکن وارسن اور عرفان احمد چوپان ساکن درگمولہ کے بطور ہوئی ۔ زخمیو ں کو کو فوری طور ضلع اسپتال کپوارہ علاج و معالجہ کے لئے منتقل کیا گیا ۔پولیس نے کیس درج کر کے ٹپر ڈرائیور کی تلاش شروع کی ۔