اشرف چراغ
درنگیاری (کپوارہ)// ضلع کپوارہ کا ایک دور ددراز علاقہ درنگیاری جو شمس بری پہا ڑی اور نستہ ژھن گلی کے دامن میں واقع ہے ،نا مساعد حالت کے دوران اکثرگولہ باری کی زدد میں رہا لیکن آج قدرتی حسن سے مالا مال علاقہ درنگیاری ٹیٹوال اور بنگس وادی کو جانے والے سیلانیو ں کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔کیونکہ اس علاقہ میں مقامی نوجوانو ں نے اپنا روز گار کمانے کے لئے سیلانیو ں کی رہائش کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کے لئے تمام تر انتظامات رکھے ہیں۔درنگیاری ضلع صدر مقام سے 32کلو میٹر کرناہ چوکی بل سڑک پر ایک خوبصورت مقام ہے ۔درنگیاری علاقہ کو اگرچہ ایک سیا حتی مقام حاصل ہے لیکن سیا حو ں کا مرکز بن کر اس علاقہ نے ایک خاص مقام حاصل کیا ۔پہا ڑ وں کے اونچے سلسلوں میں واقع درنگیاری ایک سیا حتی مقام کے طور پر اپنی قدرتی سانس لینے والی خوبصورتی کے ساتھ سیا حوں کو پیش کرنے کے لئے بہت کچھ رکھتی ہے ۔مقامی جوجوان ساجد کا کہنا ہے کہ جب سے وادی بنگس کو سیا حتی مقام کا درجہ بن گیا تب سے انہو ں نے اپنا روز گار تلاش کیا ۔ان کا کہناہے کہ گزشتہ سال جب درنگیاری میں ضلع انتظامیہ نے سیا حتی میلے کا انعقاد کیا تب سے اس علاقہ کو ایک اہمیت حاصل ہو گئی اور یہا ں کے بے روز گار نوجوانو ں نے چھو ٹے چھو ٹے دکان لگائے ۔ایک رضا کار تنظیم طیسیا فائونڈیشن نے یہا ں کے 50کنبو ں کو مالی معاونت کر کے انہیں اپنا روز گار کمانے کے لئے ایک بہت بڑا قدم اٹھایا ۔فاونڈیشن کی معاونت سے یہاں آج 10ہوم سٹے ،کریانہ دکان،کیفی کیمونٹی کچن ،کڈس پلے سٹیشن ،کیمپنگ 11اورگھوڑے دستیاب ہیں ۔ اب درنگیاری علاقہ میں ٹیٹوال اور بنگس جانے والی سیا حوں کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا اور جب وہ وادی بنگس سے تھک ہار کر آتے ہیں تو درنگیار ی میں پہنچ کر اپنی تھکان کو دور کرتے ہیں ۔بنگس اور درنگیاری میں موسم بہار شروع ہوتے ہیں سیا حوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ملحقہ اور قریبی دکان اور ہوم سٹے یک نئی صبح کی گواہی دے رہے ہیں کیونکہ جب یہ سیلانی یہا ں آتے ہیں تو کھانے پینے کی چیزیں اور دیگر سامان کو خریدنے کی ترجیح دیتے ہیں جس سے یہا ں کے بے روز گار نوجوان کے روز گار کمانے میں آسانی ہوتی ہے ۔سمیر نامی ایک نوجوان نے کہا کہ میں نے اپنا دکان درنگیاری میں قائم کیا ہے اور میرے دکان میں میسر چیزیں حاصل کرتے ۔