سرینگر //درجہ حرارت میں صرف ایک دن کی بہتری کے بعد جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو ایک بار پھر گراواٹ دیکھنے کو ملی اور سرینگر سمیت وادی بھر میں نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے 24اور 25نومبر کے بیچ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کی پیشگوئی کی ہے ۔وادی میں اگرچہ جمعہ کو بھی موسم ابرالود رہا تاہم شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ دیکھنے کو ملی اور سرینگر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب درجہ حرارت منفی 1.4ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔ اس سے قبل بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات 2.1ڈگری ریکارڈ ہوا تھا ۔قاضی گنڈ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہا اور کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.3ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ پہلگام میں شبابہ درجہ حرارت میں شدید گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے جہاں منفی3.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے قبل کی شب یہاں درجہ حرارت منفی 0,3ڈگری درج کیا گیا تھا ۔کپوارہ میں درجہ حرارت منفی2.0ڈگری ہواجو اس سے قبل کی رات 2.0تھا ۔ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ رات منفی1.0ڈگری تھا ۔ لداخ خطہ میں بھی شدید سردی پڑ رہی ہے اور وہاں منفی 6.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔