شوپیان //کیگام کے نزدیک ایک گائوں میں محاصرہ کے دوران تشدد بھرک اٹھا، جس کے دوران فورسز کو شلنگ کرنا پڑی۔سنیچر سہ پہرسیکورٹی فورسز نے دارم دورہ کیگام نامی گائوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی عمل میں لائی۔ تلاشی کارروائی کے دوران ہی لوگوں نے احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ساتھ سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا جنہیں منتشر کرنے کے لئے فورسز نے شلنگ کی۔پولیس نے بتایا کہ روسز کو گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی۔قریب 5بجے محاصرے کے دوران مقامی نوجوان گھروں سے نکل آئے جس کے نتیجے میں تشدد بھڑک اٹھا۔شلنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوا۔بعد میں محاصرہ ختم کیا گیا۔