یو این آئی
حیدرآباد//سعودی عرب میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں 45 عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔ ان میں بیشتر کا تعلق تلنگانہ کے شہر حیدر آباد سے ہے جو عمرہ کے لیے سعودی عرب میں تھے۔متاثرین بس میں سفر کر رہے تھے۔ بدر اور مدینہ کے درمیان مفرحات کے علاقے میں بس ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ تصادم کی وجہ سے بس میں آگ لگ گئی اور بس میں سوار تقریباً تمام افراد ہلاک ہو گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں سے 16 ملے پلی کے رہنے والے ہیں جبکہ دیگر کا تعلق ٹولی چوکی، تپاچبوترا، آصف نگر اور گوشا محل سے بتایا جاتا ہے۔ ان میں سے بہت سے لوگوں نے مقامی ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے اپنے عمرہ کا سفر بک کرایا تھا۔ متاثرین کے اہل خانہ نے بتایا کہ 45 افراد المکہ ٹورز اینڈ ٹریولز کے ذریعے سفر کر رہے تھے اور کئی دیگر ملے پلی میں واقع ایک ٹریول ایجنسی کے ذریعے سفر کر رہے تھے۔ایک رشتہ دار نے بتایا کہ بس میں تین خواتین سمیت ان کے خاندان کے چھ افراد سوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں رات گئے اطلاع ملی کہ حادثہ مدینہ سے 25 کلومیٹر دور پیش آیا۔ متاثرین میں سے ایک کے رشتہ دار نے کہا، “ہمیں ابھی تک مکمل معلومات نہیں ہے کہ کیا ہوا، جیسے ہی ہمیں حادثے کے بارے میں معلوم ہوا، ہم نے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی سے رابطہ کیا۔”وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، “میں مدینہ میں ہندوستانی شہریوں کے ساتھ پیش آنے والے حادثے سے بہت غمزدہ ہوں۔ میری تعزیت ان خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔