سری نگر// تین ممبران پر مشتمل برطانوی ہائی کمیشن کے ایک وفد نے یہاںگورنر کے صلاحکار خورشید احمد گنائی کے ساتھ ملاقات کی۔میٹنگ کے دوران مشیر نے جموں وکشمیر سے جڑے کئی معاملات اور گورنر انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر وفد کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔خورشید احمد گنائی نے ریاست میں سیاحتی صنعت کو بڑھاوا دینے کے لئے برطانوی حکومت سے تعاون طلب کیا۔اس دوران جموں وکشمیر بنک کے چئیرمین پرویز احمد نے یہاںگورنر کے صلاحکار خورشید احمد گنائی کے ساتھ ملاقات کی۔چئیرمین موصوف نے سماج کے کمزور طبقوں کی فلاح و بہبود کے لئے بنک کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں مشیر کو جانکاری دی۔انہوں نے بنک کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں بھی تفصیلات دیں۔خورشید احمد گنائی نے کہا کہ ریاست کی مجموعی ترقی و خوشحالی میں جے کے بنک کا اہم رول بنتا ہے۔