نئی دہلی//حکومت نے خودانحصار ہندوستان مہم کے تحت ترقی کو رفتار دینے والے آٹھ نئے شعبوں میں اصلاحات پر زور دیا ہے اوراس کے ذریعہ کوئلہ، معدنیات، بجلی تقسیم، ایوی ایشن، دفاعی پیداوار اور اسپیس جیسے شعبوں میں نجی شعبوں کی شراکت داری کے ذریعہ سے تیزی لانے کا اعلان کیا ہے۔وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے وزیرمملکت برائے خزانہ انوراگ سنگھ ٹھاکر کے ساتھ سنیچر کو مسلسل چوتھے دن اس مہم کے بارے میں نامہ نگاروں کو جانکاری دی۔انہوں نے بتایا کہ خودانحصار ہندوستان مہم کے تحت منصوبہ بند اصلاحات کے ذریعہ سے سرمایہ کاری میں تیزی لائی جائے گی۔ اس کے لئے سرمایہ کاری کومنظوری دینے میں تیزی لانیکے مقصد سے سکریٹریوں کی زیادہ بااختیار گروپ بنایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سبھی وزارتوں میں سرمایہ کاری کے اہل منصوبوں کو تیارکرنے، سرمایہ کاروں کے ساتھ رابطہ کے لئے مرکز اور ریاستی سطح پرپروجیکٹ ڈیولپمنٹ سیل بنایاجائے گا۔ نئی سرمایہ کی ترغیب کے لئے ریاستوں کے درمیان مقابلہ آرائی میں اضافہ کرنے کے لئے رینکنگ کی جائے گی۔