سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور حج و اوقاف کے وزیر مملکت سید فاروق احمد اندرابی نے ریاستی عوام کو حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے 805ویں سالانہ عرس پر مبارک باد دی ہے ۔اپنے مبارک بادی کے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ اس صوفی بزرگ کی طرف سے دیاگیا اخوت ، بھائی چارے اور سادگی کا پیغام پوری عالم انسانیت کے لئے ترغیب کا ذریعہ ہے۔انہوں نے اُمید اظاہر کی کہ یہ عرس اس برس تمام لوگوں کی فلاح و بہبود ، ترقی ، خوشحالی اور امن و امان کی ایک نوید لے کر آئے۔اس دوران حج و اوقاف کے وزیر مملکت سید فاروق احمد اندرابی نے کہا ہے کہ خواجہ معین الدین چشتی ؒ کو پورے ملک میں ایک عظیم حیثیت حاصل ہے اور اُن کی زیارت گاہ پر تمام عقیدوں کے لوگ سال بھر حاضری دینے آتے ہیں ۔