سری نگر//سری نگر سے ماں، بیٹی کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر میں خواتین کی گرفتاری انتظامیہ کے لیے ایک نئی پستی کی نشاندہی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ ماں بیٹی کو پولیس نے رنگریٹ تصادم کے بعد مبینہ طور پر ملک مخالف نعرے لگانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
محبوبہ مفتی نے اس واقعے کے متعلق میں ایک خبر کو ریٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ”کشمیر میں خواتین کی گرفتاری انتظامیہ کے لیے ایک نئی پستی ہے جو دہلی میں اپنے آقاو¿ں کو خوش کرنے کے لیے شہریوں پر ظلم کرتی ہے۔ حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں اور لوگوں تک پہنچنے کے بجائے، حکومتِ ہند انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل رہی ہے“۔