سری نگر //مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ، وزارت دیہی ترقی ، نیتا کیجریوال نے جمعہ کے روز لاڑ ، سنبل اور وکورا بلاکوں کا دورہ کیا اور وہاں اُمیدسکیم کے تحت سیلف ہیلپ گروپوں کے ممبروں کے ساتھ بات چیت کی۔اس موقعہ پر مشن ڈائریکٹر جموں کشمیر سٹیٹ رورل لائیو لی ہُڈ مشن عبد الرشید وار ، ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر کشمیر رفعت آفتاب ، ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر جموں شیام لال اور اُمید کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ایس ایچ جی ممبران نے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کو جے کے ایس آر ایل ایم کے تحت ہونے والی مختلف آمدنی پیدا کرنے کی سرگرمیوں اور اس سے ان کی زندگیوں پر کیا اثر پڑا ہے کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنے تجربات اور کامیابی کی کہانیاں بانٹیںکہ کس طرح ایک سیلف ہیلپ گروپ کا حصہ بننے سے ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئی۔ تین بلاکوںسے تعلق رکھنے والے ایس ایچ جی ممبروں نے اپنی کامیابی کی کہانیاں اور یہ بتایا کہ مشن کس طرح غربت سے نکلنے میں ان کی مدد کر رہا ہے۔بات چیت کے دوران ، نیتا کیجریوال نے کہا کہ ہر ایس ایچ جی کے پاس یہ بتانے کے لئے ایک متاثر کن اور محرک کہانی ہے کہ جس کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کیوں کہ زندگی کے ہر شعبے میں ایس ایچ جی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے سیلف ہیلپ گروپ کے ممبروں کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "خواتین عزم کی ایک مثال ہیں اور خواتین کو گھروں سے نکلتے ہوئے اور مختلف معاشی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے اور اُمیدسکیم کے فوائد حاصل کرتے ہوئے دیکھا گیا۔عبد الرشید وار نے جے کے ایس آر ایل ایم کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امید اقدامات دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے کے لئے صلاحیت پیدا کرنے اور ذریعہ معاش سے آگاہی پیدا کرنے کے ذریعہ انتہائی فائدہ مند ثابت ہورہے ہیں۔