سرینگر//خمینی چوک بمنہ میں بجلی کی آنکھ مچولی نے لوگوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے ۔علاقہ کے لوگوں نے شکایت کی ہے محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی کٹوتی کا کوئی شیڈول نہیں ہے جس کے باعث لوگوں بالخصوص طلباء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بمنہ ڈیولپمنٹ ویلفیر فورم کے عہدیداروں نے کہا کہ علاقہ میں بجلی کی کٹوتی حد سے باہر ہوتی ہے جس سے تاجروں کا زبردست نقصان ہورہا ہے۔انہوںنے بتایا محکمہ بجلی کی من مرضی کٹوتی سے طلباء کی پڑھائی بری طرح سے متاثر ہورہی ہے۔ انہوںنے الزام لگایا ہے کہ محکمہ بجلی کے فیلڈملازمین لائینوں میں آئے فالٹ کو نکال لیتے ہیں تاہم شام کے وقت فالٹ نہیں نکالا جاتا ہے جس کی وجہ سے علاقہ رات بھر بجلی سے محروم رہتا ہے ۔علاقہ کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ آفیسران سے اپیل کی ہے کہ وہ صارفین کو شیڈول کے مطابق بجلی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے ۔