یواین آئی
دوحہ// سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود نے خلیج تعاون کونسل کے غیر معمولی اجلاس اور ہنگامی عرب و اسلامی سربراہی اجلاس کے نتائج کو سراہا۔عرب اسلامی سمٹ گذشتہ روز قطر کے دارلحکومت دوحہ میں منعقد ہوا جس کی صدارت امیر قطر شیخ تمیم نے کی۔اجلاس میں شریک تمام ممالک نے قطر کے مؤقف کی حمایت کی اور اس پر ہونے والے جارحانہ حملے کی مذمت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی کو مسترد کیا۔اجلاس میں شریک ممالک کے سربراہان نے قطری سرزمین پر اسرائیلی حملے کے خلاف مشترکہ ردعمل پر غور کیا۔ اس اجلاس سے پہلے 57 عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور نمائندوں نے ملاقات کی، جہاں دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے کے بارے میں مشترکہ بیان کے مسودے پر بات چیت ہوئی۔اسی دوران قطر نے عرب و اسلامی برادر ممالک اور بین الاقوامی برادری کی دوست ریاستوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر اظہار یکجہتی کو سراہا، جو نو ستمبر کو دارالحکومت دوحہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے چند ارکان کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے کے خلاف ظاہر کی گئی۔ہوئی۔