محمد تسکین+ اشتیاق ملک+عاصف بٹ+زاہدبشیر
جموں // محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع کے عین مطابق خطہ چناب کے لگ بھگ سبھی اضلاع کے بالائی علاقوں میں برفباری کا عمل شروع ہو گیا ہے جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے ۔خطہ میں ہوئی بارش اور برفباری کی وجہ سے سردی کی لہر دوبارہ سے چلنا شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے گرم ملبوسات پہننے کیساتھ ساتھ آگ کا سہارالینا شروع کر دیا گیا جبکہ پورے خطے میں عام زندگی پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔
ڈوڈہ
ڈوڈہ ضلع کے بالائی علاقوں میں برفباری و میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس اور متعدد دیہات پانی و بجلی نظام متاثر ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کو پہلے موسم ابر آلود رہا اور بعد دوپہر ڈوڈہ، بھدرواہ ،ٹھاٹھری ،گندوہ بھلیسہ کے بالائی علاقوں میں برفباری و میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ پہاڑوں پر برفباری و میدانی علاقوں میں بارشوں سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور بیشتر دیہات میں پانی، بجلی نظام متاثر ہوا ہے۔ ادھر انتظامیہ نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں سے خراب موسم کے دوران پہاڑی علاقوں کا رخ و غیر ضروری سفر سے احتیاط کرنے و کسی بھی ایمرجنسی کے دوران ضلع کے کنٹرول روم کے ساتھ رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔
رام بن
اتوار کی دوپہر بعد سے رام بن۔ بانہال سیکٹر سمیت ضلع رام بن کے تمام علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری بھی ہورہی ہے۔اس دوران جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حرکت مجموعی طور جاری ہے تاہم ڈھلواس کی پسی میں کیچڑ کی وجہ سے گاڑیوں کا گزرنا وقت لے رہا اور ٹریفک سست رو ہے۔ اتوار کی علی الصبح سے ہی مطلع آبر و الود تھا اور دوپہر کے اس پاس بانہال اور رام بن میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا اور اس دوران بانہال ، کھڑی مہو منگت ، نیل ، پوگل پرستان ،سینابتی اور گول کے سرکینٹھا ٹاپ پر تازہ برفباری ہورہی تھی۔ٹریفک پولیس حکام نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ بارشوں کے باوجود شاہراہ پر دونوں طرف کا مال اور مسافر بردار ٹریفک گزر رہا ہے تاہم ڈھلواس کے علاقے میں سڑک پر کیچڑ ہیں اور اوپر پہاڑی سے گارہ پر مشتمل ملبہ بھی سڑک پر گر رہا ہے جس کی وجہ سے ڈھلواس کے حصے پر ٹریفک کی رفتار آہستہ ہے اور گاڑیوں کو گزار جا رہا ہے۔
گول
بعد دوپہر گول و ملحقہ جات میں برف باری و بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا گول بازار و ملحقہ جات میں شام پانچ بجے کے بعد برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ میدانی علاقوںمیں بارشوں کا سلسلہ گیارہ بجے سے ہی شروع ہو گیا تھا ۔ برف باری و بارشوں کی وجہ سے سردی کی لہر میں بھی اضافہ ہو گیا تا ہم اس دوران رابطہ سڑکوں پر ٹریفک جاری رہا ۔ گول، جمن ، گاگرہ ، کلی مستا ، بھیمداسہ ، ڈھیڈہ، داچھن ،موئلہ سلبلہ وغیرہ علاقوں میں برف باری ہو رہی ہے جبکہ گگر سولہ ، داڑم ، تتا پانی ، سنگلدان وغیرہ علاقوں میں بارشیں ہو ر ہیں ۔ امید کی جا رہی ہے کہ اگر اسی طر ح سے برف باری کا سلسلہ جاری رہا تو صبح تک دو فٹ برف جمع ہو سکتی ہے ۔
کشتواڑ
ضلع کشتواڑ کے بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ برستور جاری ہے جسکے سبب درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی درج کی گی۔ضلع کے بالائی علاقہ جات جن میں مڑواہ واڑون دچھن مچیل بونجواہ سنتھن مرگن کنتواڑہ کیشوان میں کی ایک نچ تازہ برفباری درج کی گی۔ واڑون کے انشن مرگی گمری و دیگر مقامات پر چھ انچ سے زائدتازہ برفباری ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ مڑواہ میں چار انچ دچھن کے اوپری علاقوں میں دو سے تین انچ مچیل میں تین انچ جبکہ کنتواڑ بونجواہ و دیگر مقامات پر دو انچ کے قریب تازہ برفباری درج کی گی۔وہیں سنتھن و مرگن ٹاپ پر ایک فٹ سے زائد برفباری کی اطلاع ملی ہے۔ انتظامیہ نے تازہ برفباری کے بعد احتیاتی طور سنتھن شاہرہ پر امدرفت کو معطل کردیا۔اور عوام سے سڑک پر سفر نہ کرنے کی اپیل کی۔ میدانی علاقہ جات میں بھی اتوارکی صبح سے ہی بارشوں کا سلسلہ بدستورجاری ہے جسکے سبب لوگ گھروں میں ہی محصور ہوکررہ گئے جبکہ موسم میں آئی تبدیلی کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی درج ہوئی اور لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا۔ سنتھن و مرگن سڑکوں کو چھوڑ کر دیگر سبھی اندرونی و بیرونی اڑک رابطوں پر آمدرفت بلاخلل جاری تھا۔بارشوں و برفباری کا سلسلہ آخری اطلاع ملنے تک برستور جاری تھا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کشتواڑ ضلع کے اوپری مقامات پر درمیانے درجے کے برفانی تودہ گرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اگلے احکامات تک برفانی تودے کے شکار علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔
package