عظمیٰ نیوز سروس
جموں//کشمیر یونیورسٹی سرینگر اور نیشنل ڈیولپمنٹ فانڈیشن جموں کے4 سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے کشتواڑ ہائی ایلٹیٹیوڈ نیشنل پارک میں4 برفانی چیتے کو کیمرے میں قید کیا ہے۔برفانی چیتے کو وسطی اور جنوبی ایشیا میں ناہموار خطوں میںدیکھا گیا ہے۔یہ کشتواڑ ہائی ایلٹیٹیوڈ نیشنل پارک میں برفانی چیتے کی پہلی فوٹو گرافی کی نشاندہی ہے۔محققین نے کیمرہ ٹریپنگ سروے کا استعمال کیا اور کیار، نانتھ اور رینائی کیچمنٹ میں 3,004 سے 3,878 میٹر کی اونچائی پر برفانی چیتے کی آٹھ تصاویر حاصل کیں۔اس تحقیق میں برفانی چیتے کے شکار کے جانوروں جیسے سائبیرین آئی بیکس، ہمالیائی کستوری ہرن، لمبی دم والے مارموٹ اور پیکا کو بھی ریکارڈ کیا گیا، جس سے کشتواڑ میں برفانی چیتے کے رہنے کی صلاحیت کی تصدیق ہوتی ہے۔محققین نے مئی 2022 سے جون 2023 تک پارک میں 57 مقامات پر 40 کیمرے لگائے، جس کے نتیجے میں ایک ہی فریم میں دو برفانی تیندووں کی تصاویر اکٹھی ہوئیں، جو ان کی تقسیم اور طرز عمل میں اہم جانکاری فراہم کرتی ہیں۔یہ ہندوستان میں برفانی چیتے کے تحفظ کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے، جہاں برفانی چیتے کی عالمی رینج کا دو فیصد حصہ ہے۔
اس سال جنوری میں مرکز کی طرف سے جاری کردہ نتائج کے مطابق، بھارت میں 718 برفانی چیتے ہیں، جن میں سے زیادہ تر ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جو قانونی تحفظ کے تحت نہیں ہیں۔ان لوگوں کے مطابق جنہوں نے موجودہ مطالعہ کیا، “برفانی تیندوے کے قبضے اور کثرت کے بارے میں ہندوستان میں اس کی حدود میں بہت کم معلومات ہے۔ مغربی ہمالیہ میں آبادی کے سروے صرف لداخ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ تک محدود ہے۔برفانی چیتے کی موجودگی گریز اور سونمرگ تک، بالائی بالتل-زوجیلا علاقے میں، کرگل رینج میں اور کشتواڑ کی شمال مشرقی اور جنوب مشرقی سرحد سے متصل علاقوں اور لداخ کے زنسکار رینج میں بتایا گیا ہے اور یہ سبھی سلسلے پہاڑوں سے جڑے ہوئے ہیں۔سائنسدانوں نے مزید کہا ہے”تاہم، اس کی موجودگی کشمیرمیں غیر یقینی ہے،” ۔محققین نے کچھ انتہائی مشکل علاقوں میں کام کیا۔ 2,191 مربع کلومیٹر کشتواڑ ہائی ایلٹیٹیوڈ نیشنل پارک دریائے چناب کے اوپر اور نگین شیر گلیشیر کے نیچے (1,800-6,000 میٹر ( کی اونچائی پر محیط ہے۔یہ پارک جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں واقع ہے۔ کشتواڑ، ڈوڈہ اور رام بن کے ساتھ، UT کا چناب وادی کا علاقہ ہے۔4,300 میٹر کی اونچائی سے اوپر، محفوظ علاقہ ناہموار علاقے اور انتہائی موسم کی وجہ سے ناقابل رسائی ہو جاتا ہے۔ برفانی چیتے کے علاوہ، یہ سائبیرین آئیبیکس(کیپرا سیبیریکا)، ہمالیائی کستوری ہرن(موسچس لیوکوگاسٹر)اور بھیڑیوں کا گھر بھی ہے۔ٹیم نے مطالعہ کے علاقے کو 5 5 کلومیٹر سیلز کے گرڈ میں تقسیم کیا اور ایک سال (مئی 2022-جون 2023)کے لیے کل 18 گرڈ سیلز میں 57 مقامات پر 40 کیمرہ ٹریپس لگائے۔محققین نے ایک جامع مطالعہ کی سفارش کی ہے تاکہ کشتواڑ بشمول پاڈر اور وڈون وادیوں، برفانی چیتے اور ان کے شکار کے قبضے، کثرت، آبادی، اور نقل و حرکت کے نمونوں جیسے پہلوں کا جائزہ لینے کے لیے پورے منظر نامے کا احاطہ کیا جائے،۔