بانہال
محمد تسکین
بانہال // قصبہ بانہال میں نیشنل کانفرنس کی طرف سے 1931 کے شہداء کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت نیشنل کانفرنس لیڈر اور ضلع صدر رام بن سجاد شاہین نے کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں سجاد شاہین نے کہا کہ یہ دن ان شہدوں کی یاد میں منایا جا رہا ہے جنہیں حق کی آواز بلند کرنے کی پاداش میں سینٹرل جیل سرینگر کے باہر ڈوگرہ فوج نے شہید کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی قیادت میں شخصی راج کے خلاف شروع کی گئی تحریک شخصی راج کے خاتمے کے ساتھ کامیابی سے ہمکنار ہوگئی اور ریاست جموں وکشمیر ظلم وجبر کے چنگل سے آزاد ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ محمد عبداللہ ، غلام نبی گلکار اور محمد یوسف شاہ اور ان کے عظیم ساتھیوں کی بے پناہ قربانیوں سے ہی ریاست جموں وکشمیر کی قوم کو شخصی راج اور ظلم وجبر کے دور سے نجات ملی ہے اور ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی قیادت نے ریاست کی واحدانیت اورسا لمیت کیلئے ازل سے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرکے اس ریاست کو خون سے سینچا ہے اور ریاست کے شخصی راج کو عوامی راج میں تبدیل کیا گیا۔ اس موقع پر میر واعظ کوہستان اور نیشنل کانفرنس لیڈر مولانا عطا محمد کٹوچ نے کہا کہ 13 جولائی 1931 کے شہداء کی قربانیوں کے اغاز کے بعد نیشنل کانفرنس کی قیادت نے مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی قیادت میں ڈوگرہ سامراج کے خلاف جدوجہد شروع کی اور وقت آنے پر مہاراجہ ہری سنگھ کو رات کے اندھیرے میں ریاست جموں وکشمیر سے بھاگ جانا پڑا۔ مقررین نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی طرف سے جس مقصد کیلئے اپنی جانوں کا کا نذرانہ پیش کیا گیا تھا اس کیلئے ریاست جموں وکشمیر کے لوگ ان کے مرحون منت ہیں۔ اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے کئی عہدار اور لیڈران بھی شامل تھے جن میں عبدالجبار حجام ، محمد افضل وانی ، عبدالحمدی شیخ ، محمد خلیل ، سیف الدین ڈار ، ریاض احمد میر ، لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن کے صدر شبیرا حمد میر ، ماسٹر جماعت علی قابل ذکر ہیں۔
کشتواڑ
توصیف بٹ
کشتواڑ//نیشنل کانفرنس کے ضلع کشتواڑ کے صدر و ایم ایل سی سجاد احمد کچلو نے مرکزی و ریاستی سرکار کو کشمیر کی بے چینی میں اضافہ کرنے کا ذژمہ وار قرار دیا ہے۔ وہ آج یہاں 1931 کے شہیدوں کو خراج عقیدت ادا کرنے کے بعد کشتواڑ کے معزز شہریوں اور پارٹی کارکنوںکے ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر ایک نازک دور سے گُذر رہی ہے۔اُنہوں نے موجودہ پی ڈی پی ۔بی جے پی سرکار کو ریاست میں امن و قانون برقرار رکھنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا ۔اُنہوں نے مرکزی سرکار کی جانب سے ریسات کے الحاق کے شرائط کو فراموش کرکے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کرنے کا بھی الزام لگایا ۔اُنہوں نے کشمیر میںموجودہ بے چینی کی وجہ جموں و کشمیر کے بنیادی مدعوں کو حل نہ کرنا قرار دیا ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی پوری آبادی کو ایک منصوبہ بند طریقہ کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اُنہوں نے سیکورٹی فورسز کو لگام لگانے اور انسانی خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کی اپیل کی۔
ڈوڈہ
محمد اسحاق
ڈوڈہ//تیرہ جولائی 1931 کے شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر ضلع ڈوڈہ شہاب الحق بٹ کی صدارت میں ــــگلستان جبین ڈوڈہ میں ایک بھاری اِجلاس منعقد ہوا جس میں شہدانے کشمیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہاب الحق بٹ نے کہا کہ آج ریاست جس تعمیر و ترقی معاشی، معاشرتی ، تعلیمی ترقی کی طرح جا رہی ہے وہ اُن شہداء کی بدولت ہے مگر ریاست کی سا لمیت سیاسی استحقام امن اظہار رائے کی آزادی ، آزادانہ جمہوری اقدار کی بحالی اور ریاستی عوام کا عزت وقار مکمل طور بحال ہونے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی اُنہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بامعنی اور بامقصد مذاکرات ضروری ہیں تاکہ مسئلہ کشمیر کے حتمی کے بعد ریاستی عوام صرف اور صرف معاشی تعلیمی سماجی ترقی ہر توجہ دیں اور یہی شہدائے کشمیر کو بہترین خراج عقیدت ہوگا اُنہوں نے کہا کہ ریاستی عوام ہر ہمیشہ اِن شہیدوں کی مرحون جنت ہے جنہوں نے ریاستی عوام پر شخصی راج کے زریعہ ڈھائے جارہے ظلم کے خلاف سینہ سپر ہو کر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا اس موقع پر شہید انے کشمیر کے حق میں فاتحہ خوانی اور دُعائے مغفرت کی گئی اِس مجلس سے دیگر کارکنان زونل پریذیڈ نٹ زونل جنرل سیکریٹری غلام محمد نائک ،زونل سکرٹری حسام دین ، ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ سیکرٹری فاروق احمد زرگر، یوتھ جنرل سیکرٹری سجاد حسین کھوکھر، یوتھ زونل پریزیڈیٹ راشد حسین زرگر ،عبدل غنی رشو ، سجاد حسین وانی وغیرہ نے بھی خطاب کیا اور آخر پر تمام شرکاء اجلاس نے اس اعظم کا اظہار کیا کہ وہ ریات کر سالمیت، تشخص، خود مختیاری کے لئے محبوبہ مفتی صاحبہ کی قیادت میں ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں اور کسی بھی قیمت پر شہدانے کشمیر کے خون کو ضائع نہیں ہونے دیں گے اور نا ہی اس نے تقدس پر صرف آنے دیں گے۔
سروڑی
جموں و کشمیر پردیش کانگریس کے نائب صدر و ایم ایل اے حلقہ اندروال جی ایم سروڑی نے 13جولائی1931 کے شہداء کو زبر دست خراج عقیدت ادا کیا ور انہیں بہادر ہیرو قرار دیا جنھوں نے شخضی راج کے خلاف جد و جہد کی۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ سماج کو عامرانہ حکومت سے آزاد کرنے اور جمہوریت کی داغ وبیل ڈالنے کے لئے جموں و کشمیر کی تاریخ میں انکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان شہدائوںکا خراج عقیدت ادا کرنے کا سب سے بڑا طریقہ یہ ہے کہ مفاد خصوصی سے اُٹھ کر ایک قابل برداشت سماج قائم کیا جائے ،جہاں پر ہر ایک آزاد جمہوری ما حول میں ہوگا۔اُنہوں نے خوبیوں سے بھرے ہوئے سماج کی تعمیر کے لئے اکٹھا ہونے کے لئے کہا جو کہ انصاف اور سیکولر جمہوری اصولوں پر کار بند ہوگا۔اُنہوں نے ایک دوسرے کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو کہ جمہوری نظام کا ایک لازمی جُز ہے۔اس موقعہ پر ریاست جموں و کشمیر کی خوشحالی ۔امن و ترقی کی بھی دعا کی گئی۔