عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز کہا کہ نومبر کے آخر تک مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں موسم خشک رہے گا، آنے والے دنوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی آنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ وادی نے اکتوبر کے وسط سے اب تک ایک طویل خشک موسم کا تجربہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں موسم کی کسی بڑی سرگرمی کا کوئی امکان نہیں ہے اور نومبر کے آخر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا”زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں کمی ہو سکتی ہے۔ مجموعی طور پر موسم سرد اور خشک رہے گا” ۔ لوگوں کو محتاط رہنا چاہیے، خاص طور پر کم مرئی اوقات میں” ۔ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے، محکمہ موسمیات نے کہا کہ 21 نومبر کے بعد درجہ حرارت تیزی سے گرنے کا امکان ہے۔ادھرسرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی1.7 ڈگری ریکارڈ ہوا ۔ پہلگام میں منفی2.0 ، گلمرگ میںمنفی 1.4 ، کپوارہ میں منفی1.8 اورقاضی گنڈ میںمنفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ۔