سرینگر//ناظم زراعت کشمیر سید الطاف اعجاز اندرابی نے خشک سالی سے زرعی سرگرمیوں پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے کے لئے لوازمات کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںناظم زراعت نے موجودہ موسمی صورتحال کو ایک چیلنج کے طور پر لینے اور ان حالات سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن کوششیںکرنے پر زوردیا تاکہ کسانوں کے مفادات کو یقینی بنایاجاسکے۔انہوںنے کہا کہ چونکہ کشمیر کو پانی کی قلت کے علاوہ دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس لئے محکمے کو ساری قوت بروئے کار لانا ہے تاکہ کسانوںکوتکنیکی اور اخلاقی تعاﺅن فراہم کیاجاسکے۔ناظم زراعت نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے خشک سالی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے پہلے ہی اقدامات شروع کئے گئے ہیں جس کے تحت نئی زرعی سرگرمیوں ،جس میں پانی کے کم استعمال کی ضرور ت پڑ سکتی ہے،پرزوردیا جائے گا۔انہوںنے زرعی شعبے میں خواتین کے رول کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا۔میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔