عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ایل آئی سی ختم ہوئی پالیسیوں کے احیا کیلئے ایک پرکشش پیشکش لے کر آیا ہے۔اس سلسلے میں 18اگست سے 17اکتوبر 2025 تک ایک خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔تمام انشورنس پلانز کیلئے زائد المیعاد فیس کے 30فیصدتک رعایت کی پیشکش کی جا رہی ہے ۔زائد المیعاد فیس کیلئے رعایت کچھ اس طرح ہوگی۔کل قابل وصول پریمیم 1,00,000پر 3000روپئے،1,00,001سے 3,00,000 پر4000روپے اور3,00,001 سے اوپر 5000روپے رعایت ہوگی۔اس خصوصی بحالی مہم کے تحت پالیسیوں کو پہلے غیر ادا شدہ پریمیم کی تاریخ سے 5سال کے اندر بحال کیا جا سکتا ہے جس کے تحت پالیسی کی شرائط و ضوابط کو پورا کیا جائے۔جو پالیسیاں پریمیم کی ادائیگی کی مدت کے دوران ختم ہونے والی حالت میں ہیں اور پالیسی کی مدت پوری نہیں ہوئی ہیں وہ اس مہم میں دوبارہ بحال ہونے کی اہل ہیں۔ صحت کے تقاضوں پر کوئی رعایت نہیں ہے۔یہ مہم ان پالیسی ہولڈرز کے فائدے کے لیے شروع کی گئی ہے جو کسی بھی نامساعد حالت کی وجہ سے وقت پر پریمیم ادا کرنے کے قابل نہیں تھے۔