جوائنٹ ایجوکیشن ایمپلائز ایسوسی ایشن کشتواڑکی میٹنگ
کشتواڑ//جوائنٹ ایجوکیشن ایمپلائز ایسوسی ایشن کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت ضلع صدر پردیپ کول نے کی ۔میٹنگ میں شامل ملازمین نے وزیر تعلیم الطاف بخاری اور سیکریٹری تعلیم فاروق احمد شاہ سے گذارش کی کہ چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ اجیت کمار شرما کو مالی اور انتظامی اختیارات جلد از جلدد یئے جائیں کیونکہ انہوں نے ضلع کشتواڑ میں تعلیم نظام کو بہتر بنانے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔لیکھراج اور شمیم اختر نے کہا کہ وزیر مملکت برائے ٹرانسپورٹ سنیل شرما،ایم ایل اے اندروال جی ایم سروری،ممبران قانون ساز کونسل سجاد شاہین اور فردوس ٹاک کو چاہیے کہ وہ اس معاملہ میں اپنا اثر ورسوخ استعمال کریں۔مقررین نے وزیر تعلیم سے استدعا کی کہ وہ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران کو چنگ سے متعلق وزیر اعلیٰ کی سپر50سکیم خصوصی طور سے دسویں اور بارہویں جماعت کے طالب علموں کے لئے رکھیں تاکہ طالباءکو اس سے فائدہ مل سکے۔
رام بن ملبہ میں دبی لاشیں لواحقین کے سپرد
رام بن//تحصیل رام بن میں سیری سے سنچا تعمیر کی جا رہی رابطہ سڑک کے ملبے میں دب کر ہلاک ہونے والے ایک اور شخص کی لاش بر آمد کی گئی ہے جس کی شنا خت فاروق احمد شیخ عمر 40سال ولد عبدالغنی ساکنہ موضع کنیری بلوت کے طور سے ہوئی۔یہ سڑک پی ایم جی ایس وائی کے تحت تعمیر کی جا رہی ہے۔سڑک کے ملبہ میں 2مزدور دب گئے تھے اوران میں ایک مزدور کی لاش کو اتوار شام کو نکالا گیا تھا جس کی شناخت عبدالرشید عمر 45سال ولد عبدالرحمان ساکنہ بگنا سیری کے طور کی گئی تھی ۔قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد دونوں مزدوروں کی لاشیں ورثاءکے سپرد کر دی گئی ہیں ۔
کشتواڑ کے سرپنچ دہلی کے دورے پر
کشتواڑ// فوج کی جانب سے اہتمام کردہ سد بھاﺅنا ٹور کے تحت ضلع کشتواڑ کے سرپنچ دہلی دورے پر ہیں ۔اس دو روزہ دورے کے دوران سرپنچ بھارت کی ممتاز ایگریکلچر ریسرچ انسٹی چیوٹ کا دورہ کر رہے ہیں جہاں انہیں زراعت کے شعبہ میں جدید ترین طریقوں اور تکنالوجی کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔اس کے علاوہ انہیں ڈاکٹر نفیس احمد کی جانب سے پولی فارسنگ اور بائیو گیس پلانٹوں کے بارے میں بتایا جائے گا ۔یہ 22سرپنچ جو کہ پیشہ کے لحاظ سے کسان ہیں اور ان میں زیادہ تر معزز شہری ہیں ،کو انڈیا گیٹ ،راشٹر پتی بھون ،پارلیمنٹ ،جامع مسجد اور لا قلعہ دکھایا جائے گا ۔
محکمہ تعمیرات عامہ کا ہیڈ اسسٹنٹ سبکدوش
ڈوڈہ//گزشتہ دنوں محکمہ تعمیرات عامہ کے ہیڈ اسسٹنٹ شکیل احمد گتو اپنی 38 سال6مہینے نوکری کی مدت پوری کرنے کے بعد سبکدوش ہوگئے۔وہ محکمہ تعمیرات عامہ میں بطور جونیر اسسٹنٹ،سینئر اسسٹنٹ،سٹور کیپر،خزانچی اور اب ہیڈ اسسٹنٹ کے عہدے پر فائز رہے۔ان کی الودا عی تقریب کا اہتمام پی ڈبلیو ڈی آر اینڈ بی نے کیا۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکیوٹو انجینئر بھوشن لال ٹھسو نے ان کو قابل اور بہترین انسان قرار دیا۔ لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن کے بزرگ رہنما و ضلع صدر نیازاحمد راہی نے شکیل احمد گتوکیلئے سبکدوشی کے بعد باقی ماندہ زندگی چین و سکون سے گذارنے کی دعا کی۔انجینئر نذیر احمد شیخ نے کہا کہ شکیل اپنے فرائض کے انجام دہی میں قابل شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے اپنی ڈیوٹی کو ہمیشہ اپنا فرض سمجھا۔ تقریب میں افتخار احمد ٹاک،غلام محمد بانڈے،انجینئر اسرار احمد ،دیو ٹھاکر،بچتر سنگھ،انجینئر سعید خالد حسین بھی موجود تھے۔
رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کا اظہار تعزیت
بانہال // جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم نے بانڈی پورہ سے فورم کے ضلع صدر خالد رفیق بٹ کے والد وسماجی لیڈر حاجی غلام حسن بٹ کے طویل علالت کے بعد انتقال پر گہرے د±کھ کا اظہار کر تے ہو ئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے-تعزیتی بیان میں فورم کے ریاستی چیئرمین فاروق احمد تانترے نے مرحوم کی موت پر د±کھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ ایک سماجی لیڈر سے محروم ہو گیا ہے -ا±نہوں نے کہا کہ د±کھ کی اس گھڑی میں فورم لواحقین کے د±کھ میں برابر کے شریک ہیں۔ا±نہوں نے مرحوم کے لئے د±عائے مغفرت اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کر نے کی د±عا کی ہے – مرحوم سابق گانگریس لیڈر اور تین مرتبہ ممبر اسمبلی سوناواری رہے ۔وہ عبد الخالق بٹ غیور کے فرزند اور ٹریڈ یونین لیڈر خالد رفیق بٹ کے والد تھے -ان کی موت پرچیئرمین کے علاوہ فورم کے ریاستی نائب چیئرمین بھوپیندر سنگھ ، جنرل سیکریٹری جہانگیر عالم خان ،فورم ریاستی میڈیا ایڈ وائزر ماجد معروفیہ، فورم ریاستی چیف پریس سیکریٹری مظفر احمد و دیگران نے بھی خالد رفیق بٹ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
درابشالہ کشتواڑ میں حادثہ
سکوٹی سوار سرکاری ملازم لقمہ اجل
کشتواڑ// پیر کے روز رونما ہوئے ایک سڑک حادثہ میں ایک سرکار ی ملازم کی موت واقعہ ہو گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب درابشالہ کے قریب پھاگو مڑ علاقہ میںمحکمہ فشریز میں تعینات 50سالہ غلام عباس میر ساکن مالی پیٹھ کشتواڑ کی سکوٹی زیر نمبر JK17 5106کو مخالف سمت سے آنے والی ایک مسافر بردار ٹاٹا سومو JK17: 2959نے ٹکر مار دی۔اسے شدید زخمی حالت میں ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموںکی تاب نہ لاکر چل بسا۔
ڈاکٹر نریندر پال اعزاز سے سرفراز
طاہر ندیم خان
بھدرواہ//زرعی ایکس ٹینشن کرشی وگیان کیندر(کے وی کے)بھدرواہ کے سائنسدان ڈائریکٹریٹ آف ایکس ٹینشن شیر کشمیر یونیورسٹی برائے زرعی سائنسز وٹیکنالوجی آف جموں(ایس کے یو اے ایس ٹی جے)ڈاکٹر نریندر پال کو انڈین سوسائٹی برائے ایکس ٹینشن ایجوکیشن (آئی ایس ای ای)انڈین ایگریکلچر ریسرچ انسٹی چیوٹ(آئی اے آر آئی)نئی دہلی کی جانب سے ایکس ٹینشن ریسرچ اینڈ فلیڈ ایکس ٹینشن سروسز میں نوجوان سائنسدان ایوارڈ سے نوازاگیاہے ۔یہ اعزاز انہیں آئی ایس ای ای قومی سیمینار2017کے دوران دیاگیا۔ڈاکٹر نریندر پال نے”ولیج لیول فارمر“سے متعلق بھی اپنامقالات بھی پیش کئے ہیں۔انہوں نے کے وی کے ڈوڈہ ضلع میں بھی کئی کسانوں کے ساتھ اپنے تجربات بیان کئے۔اس تقریب میں سائنسدانوں کی ایک کہکشاں موجود تھی جن میں ڈاکٹر اجے کمار سنگھ وائس چانسلر بی اے یو،ڈاکٹر جی ایس تریودی سابق وائس چانسلر آر اے یو،ڈاکٹر بلدیو سنگھ،سابق جوائنٹ ڈائریکٹر ایکس ٹینشن آئی اے آر آئی قابل ذکر ہیں ۔
کشفیہ تعلیمی مرکز پو گل پر ستان میں دعوتی کا نفرنس
پوگل//مر کز تعلیم الدعوہ ما لیگام پو گل پر ستان کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس میںبڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقعہ پر قائد ین اور علما جمعیت اہلحدیث جموں کشمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسانی اخلاق کی تعمیر اور سیرت سازی کا کام اگر اسلام کے پیام رحمت کی روشنی میں نہیں کیاگیا تو دنیا مزید تباہی ،طوایف الملو کی بدترین انارکی اور خطرناک پریشانیوں سے دوچار ہو سکتی ہے اورافسوس تو اس بات کا ہے کہ جو لوگ فساد فی الارض پھیلا نے میں منہمک ہیں وہی عالمی امن کے ٹھیکیدار اور اصلاح احوال کے علمبردار بنے پھرتے ہیں ۔ کا نفرنس کی صدارت نائب صدر جمعیت مولانا مشتاق احمد ویری نے کی ۔ دیگر علما کے علاوہ مفتی مولانا محمد یعقوب المدنی اور معروف صحافی مدیر مسلم بشارت بشیر بھی کا نفرنس سے مخاطب ہوئے ۔مقررین نے تعلیم وتعلم کی اہمیت بھی واضح کی اور ساری دنیا با لخصوص عالم اسلام کو در پیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔اپنے خطاب میںویری نے دنیا میں اسلام مخالف سر گرمیوں خاص طور میڈیا کے ایک حصے کی زہر افشانیو ں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج بھی خود کو قرآن و سنت کے سا نچے میں ڈھالیں تو یہ مذموم کاو شیں اپنی موت آپ مر جائیں گی ۔مقرر ین نے کر پشن ،بد عنوانی، کنبہ پروری ،اخلاق باختگی پر انتہائی تشویش کا اظہار کر تے ہوئے تصور آخرت کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مقرر ین نے سیاسی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھنے کا سلسلہ بند کر نے اور انہیں فوری طور رہا کرنے پر زور دیا۔