سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران تاریخی زیارت گاہ خانقاہ معلی کے بحالی کے کام اوراسے جاذب نظر بنانے کے لئے کئے جارہے اقدامات کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں اری گیشن وفلڈ کنٹرول ،جے کے پی سی سی ،وقف اور ایس ڈی اے کے علاوہ دیگر محکموں کے آفیسران نے شرکت کی۔صوبائی کمشنر نے آفیسران کو کام کی تکمیل مقررہ وقت میں یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوںنے کہا کہ کام کے معیار کے ساتھ کوئی بھی سمجھوتہ ناقابل قبول ہوگا۔اس موقعہ پر جے کے پی سی سی آفیسران نے بتایا کہ پورا کام اگلے دو ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ زیارت گاہ کے نزدیک دریائے جہلم کے کناروں کو مضبوط بنانے کا کام اگلے بیس دنوں میںمکمل ہوگا۔صوبائی کمشنر نے پی ڈی ڈی کو فائر آڈٹ ڈی پی آور کے تحت آگ سے بچائو کے لئے فوری طور اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ اگلی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی میٹنگ میں زیارت گاہ کے مقام کو وسعت دینے کے لئے رکائوٹوں کا باعث بنے ڈھانچوں کو ہٹانے کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔