نئی دہلی // این آئی اے نے سرکردہ تاجر اور کشمیر یونیورسٹی کے ریسرچ سکالر سے سوموار کو کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی۔ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ محمد یاسین خان اور اعلیٰ فاضل نامی سکالر سے تفتیش کی گئی۔ترجمان نے کہا کہ دونوں کو دلی طلب کیا گیا تھا تاکہ ان سے ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی جاسکے۔معلوم ہوا ہے کہ خان اور اعلٰ فاضل سے سوموار کو 8گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی گئی۔