عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر میڈیسنل پلانٹس بورڈ اور محکمہ آیوش نےIIIMسرینگر کے اشتراک سے میڈیسنل پودوں پر ایک روزہ Buyer Seller میٹنگ کا انعقادسرینگر میں کیا ۔ ڈائریکٹر آئی آئی آئی ایم جے اینڈ کے ڈاکٹر زبیر احمدنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر آیوش جموں و کشمیر ڈاکٹر سریش شرما نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ میٹنگ کا اہتمام ویلیو چین انٹی گریشن کو فروغ دینے، مقامی طور پر خام مال کے حصول کیلئے صنعتوں کی حوصلہ افزائی اور پسماندہ روابط کو مضبوط بنانے کیلئے کیا گیا تھا۔ٹیکنالوجی کی منتقلی، اختراع اور صلاحیت کیلئے محققین، پروسیسرز اور کاروباری افراد کے درمیان بات چیت کو آسان بنانے پر بات چیت ہوئی۔ پروگرام میں کاروباری افراد ، کسانوں اور آیوش صنعت کاروں نے بھی شرکت کی۔ نوڈل آفیسر آر سی ایف سی پروفیسر ٹی ایچ مسعودی،پروگرام منیجر انٹی گریٹڈ کمپوننٹ نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈڈاکٹر کویتا تیاگی وزارت آیوش حکومت ہند اور کشمیر یونیورسٹی کے ایچ او ڈی باٹونی پروفیسر اعجاز احمد وانی نے بھی مہمان خصوصی کے طور پر اس میٹنگ میں شرکت کی۔ کسانوں اور آیوش انڈسٹری کے درمیان ایک صحت مند بحث ہوئی جس سے کسانوں کو ان دوائوں کے پودوں کی شناخت کرنے میں مدد ملی جن کی زیادہ مانگ ہے۔