بارہمولہ//خادنیار سے بارہمولہ تک 7 کلومیٹر سڑک خستہ ہو چکی ہے ، جس کی وجہ سے مقامی آبادی اور ٹرانسپورٹروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق خادنیار سے بارہمولہ تک پی ایم جی ایس وئی کے تحت واحد سڑک کو سرکار نے گزشتہ کئی برسوں سے نذر انداز کیا ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی اور ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ساتھ طلاب کو بھی کافی پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ ایک مقامی شہری محمد یونس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے جبکہ سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈ بن گئے ہیں ۔ جس سے خادنیار کے علاوہ جلشیری اور درنگبل کی مقامی آبادی کوبھی مشکلات درپیش ہیں۔ اس سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں کو منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس خستہ حال سڑک کی وجہ سے طلاب اکثر اپنے وقت پر اسکول بھی نہیں پہنچ پاتے ہیں ۔لوگوں کے مطابق اگر چہ انہوں نے اس سڑک کے بارے میں کئی بار انتظامیہ کو آگاہ کیا تھالیکن یقین دہا ینوں کیسوا کچھ ہاتھ نہیں آیا۔مقامی لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ اس سڑک کی طرف بھی دھیان دیاجائے تاکہ لوگوں کے مسائل میں مزید اضافہ نہ ہو۔اس سلسلے میں پی ایم جی ایس وائی بارہمولہ کے ایگزیکٹیو انجینئرعبدالرشید لون نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ فی الحال اس سڑک کومیکڈا مائز نہیں کیا جاسکتا ہے کیونکہ پہلے سڑک کو اچھی طرح سے مرمت ہو گی اور اُمید ہے کہ اگلے سال تک اس سڑک پر میکڈم بچھانے کا کام مکمل ہو گا ۔