جموں//جموں وکشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن ( جے کے ٹی پی او ) نے اِنڈس فوڈ۔2023ء میں حصہ لیا جو کہ ہائی ٹیکس اِنٹرنیشنل ایگزبشن سینٹر حیدر آباد میں ٹریڈ پروموشن کونسل آف اِنڈیا کے زیر اہتمام ایک فلیگ شپ بی ٹو بی ایونٹ منعقدکیا تھا۔اِنڈس فوڈ جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا مربوط خوراک اور مشروبات کا تجارتی میلہ ہے۔ یہ ریٹیلروں اور خریداروں کو نئے اور موجودہ نمائشی سپلائروںکے ساتھ نیٹ ورک اور کاروبار کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اِنڈس فوڈ جنوبی ایشیا کے خطے میں سب سے زیادہ جامع ایف اینڈبی مارکیٹ پلیس ہے جو ایف اینڈ بی مصنوعات، ایف اینڈ بی پروسسنگ اور پیکیجنگ ٹیکنالوجی کی نمائش کرتا ہے۔پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت پرشانت گوئیل کی ہدایت پر جے کے ٹی پی او نے جے اینڈ کے پویلین قائم کیا اور 11 ایگرو اور نمائش میں فوڈ پروسسنگ پر مبنی رجسٹرڈ مقامی کاروباریوں کواَپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کے لئے سپانسر اور سہولیت فراہم کی ۔اِس تقریب میں جموںوکشمیر کے بڑے نمائش کنند گان نے شرکت کی جس میں بی ایس ٹی آرگینکس ، نور برانڈ زعفران، کشمیر روٹس پرائیوٹ لمٹیڈ ، میسرز ایم مقبول ( ندر) ، سرویشور فورڈز، نمبارک آرگینکس ، ویلی ایکسو ٹک پرائیویٹ لمٹیڈ ، زعفرات مارٹ ، وازوان آف کشمیر اور کارپوریٹ سپلائز شامل ہیں ۔منفرد مصنوعات میں نمائش کی گئی زعفران، شہد ، قہوہ ، ندرو، مصالحے ، باسمتی چاول ، مشروم ، خشک سبزیاں ، پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ، آرگینک اور مقامی کھانے کی مصنوعات وغیر ہ شامل ہیں۔’’ جے اینڈ کے پویلین‘‘ میں ایگرو اور فوڈ پروسسنگ مصنوعات کی نمائش کرنے والے سٹالز انڈس فوڈ۔ 2023 کے سب سے بڑے پُرکشش مقامات میں سے ایک تھا اور اس پر زبردست آمد کا مشاہدہ کیاگیا۔اس نے مصنوعات کی منفرد پیشکش سے ملکی اوربین الاقوامی خریداروں کو متوجہ کیا۔اس تقریب نے جموں و کشمیر کے ابھرتے ہوئے اور قائم کاروباری افراد کو مصنوعات کی بہتر نمائش، خوردہ فروخت، قومی اور بین الاقوامی مہمانوںاورخریداروں کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقاتوں، مارکیٹ اور مسابقتی علم اور بہترین طریقوں سے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔J&K کے نمائش کنندگان نے بی ٹو بی میٹنگوں میں بھی شرکت کی جو قومی اور بین الاقوامی خریداروں کے ساتھ منعقد کی گئی تھیں اور کاروباری لیڈز کے لحاظ سے زبردست ردعمل پیدا ہوا تھا جسے آرڈرز میں تبدیل کرنے سے مستقبل میں ان کے لئے ایک اچھا کاروبار ہو گا۔منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی پی او انو ملہوترا نے کہا کہ اس طرح کے مخصوص اور قومی تقریبات میں شرکت سے بیچنے والوں کے لئے اپنی مصنوعات کو فروغ دینے اور فروخت کرنے کے لئے نئی منڈیوں کے مواقع فراہم کرتی ہے۔