سرینگر//مسلم ڈیموکریٹک لیگ کے صدر حکیم عبد الرشید نے مشترکہ مزاحمتی قیادت کے پروگرام کے مطابق بٹہ کدل سرینگر میں مسجد عثمانہ میں خطاب کرتے ہوئے وادی کے اطراف و اکناف میں ہورہی ظلم و زیاتیوں کی مذمت کی ۔ انہوں نے اس موقعہ پر مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے کشمیر کی موجودہ سنگین سیاسی اور تحریکی صورتحال کے حوالے سے مرتب کردہ قرارداد کی عوام سے تائید و حمایت حاصل کی۔ انہوں نے کہا کشمیر میں ہورہی انسانی حقوق کی پامالیوں پر اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک ہے۔انہوں کہ اقوام عالم جنوبی ایشائی خطے میں امن و امان کو یقینی بنانے کی خاطر ہندوستان پر زور ڈالے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے جلد از جلد اقدامات اٹھائیں تاکہ کشمیریوں کیخلاف ہورہے مظالم کو روکا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری بندشوں ، قدغنوں ، پابندیوں ،خانہ نظر بندیوں ، چھاپوں اور گرفتاریوں سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ یہاں کے حکمرانوںکسی قدر اپنے دلی کے آقائوں کو خوش کرنے کیلئے گر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ایسے حربوں کو عملا کر کشمیر کی متنازعہ ہیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔