پہلگام// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں گجر اور بکروال طبقے سے وابستہ لوگوں کے رہائشی ڈھانچوں کو زمین بوس کر کے یہ جنگل اراضی اپنے ان سرمایہ کار دوستوں کو دینا چاہتی ہے جو ان کی مالی مدد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ” گجر بکروال ہی جنگلوں کے اصلی محافظ ہیں لیکن آج ان ہی کو کھدیڑا جا رہا ہے“۔
موصوفہ نے یہ باتیں پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پہلگام کے لدروعلاقے کا دورہ کرنے کے دوران نامہ نگاروں کو بتائیں جہاں محکمہ جنگلات نے گجر بکروال طبقے کے رہائشی ڈھانچے گرائے ہیں۔