نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقو ں میں خوام کے درمیان ہر طبقہ سے مکالمہ کریں اور مرکزی حکومت کی غریبوں کے بہبود کی پالیسیوں، پروگراموں اور منصوبوں اور ان کی حصولیابیوں کا سہرا لیں۔مسٹر مودی نے یہاں بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی ہفت روزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ مسٹر مودی نے آ ج اپنی مختصر تقریر میں کہا کہ 2014 میں لوگوں نے ہمیں امید اور امنگوں کے ساتھ منتخب کیا تھا کہ شاید ہم کچھ کرسکیں گے ۔ اور آج تین سال کے اقتدار کے بعد لوگوں کی امیدیں اور امنگیں اعتماد اور یقین میں تبدیل ہوچکی ہیں کہ یہ کچھ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب سے پہلیکی حکومتیں غریبی ہٹاو کا نعرہ لگاتی رہی ہیں لیکن اس حکومت کے کام کاج سے لوگوں کو محسوس ہورہا ہے غریبی کو ہٹانے کے لئے حقیقی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ حکومت کی تمام حصولیابیاں خواہ وہ جن دھن اکاونٹ ہو یا فصل بیمہ اسکیم اور زرعی آبپاشی اسکیم،ان سب سے غریبوں، کسانوں اور دلتوں و قبائلیوں اور طلبہ اور خواتین کو فائدہ پہنچا ہے ۔انہوں نے ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ وہی حکومت کے زمینی سطح کے نمائندے ہیں ۔ وہ ہر طبقہ کے لوگوں کے اجلاس منعقد کریں تاکہ جو لوگ ابھی تک حکومت کی بہبودی اسکیموں کا فائدہ نہیں اٹھاسکے ہیں وہ بھی اس سے فائدہ اٹھائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے بہت کچھ کیا ہے اور ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راستہ طویل ہے اور بہت دور تک جانا ہے ۔یو این آئی