عظمیٰ نیوز سروس
دہلی// کانگریس کے صدر ملیکارجن کھرگے کا کہنا ہے کہ انڈیا اتحاد نے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرنے کی کوششیں نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اپوزیشن کو ایوان میں کھڑا کرنے کا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا “انڈیا اتحاد، پی ایم مودی کی قیادت میں بی جے پی کی فاشسٹ حکمرانی کے خلاف لڑتا رہے گا‘‘۔ انہوں نے کہا’’ ہم مناسب وقت پر مناسب اقدامات کریں گے تاکہ لوگوں کی خواہش کو پورا کیا جاسکے‘‘۔اس سے قبل اپوزیشن اتحاد، انڈیا بلاک کا اجلاس بدھ کی شام دہلی میں طلب کیا گیا تھا۔کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ اتحاد کے قائدین انتخابی نتائج اور اس کے بعد حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے لئے میٹنگ کریں گے۔