سرینگر//وزیر زراعت محمد خلیل بندھ نے کہا ہے کہ حکومت ریاست کے ہر ضلع میں چاول کی منڈیوں کو قائم کرنے ک کا ارادہ رکھتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر موصوف نے کل آئی سی اے آئی کی ریجنل کمیٹی کی دو روزہ سلور جبلی میٹنگ کی افتتاحی رسم پر کیا ہے۔میٹنگ کا انعقاد آئی سی اے آر ۔ آئی آئی ایس ڈبلیو سی دہیرا دون ، آئی سی اے آر ۔ سی آئی پی ایچ اور سکاسٹ سرینگر نے کیا تھا۔ اس موقعہ پر بھیڑو پشو پالن اور ماہی پروری کے وزیر عبدالغنی کوہلی بھی موجود تھے۔کسانوں کی بہترزرعی طور طریقوں میں یونیورسٹی کے رول کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ زرعی شعبہ سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں کی کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ زرعی پیداوار بڑھی ہے اور کسان اب اپنی پیداوار کو اچھی قیمتوں پر فروخت کرتے ہیں۔وزیر موصوف نے ایپل انڈسٹری ریاست کی معاشیت میں ایک اہم رول ادا کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ غیر اطمینان بخش مارکیٹنگ کی حکمت عملی میوہ صنعت کی مالی فوائد پر بُرا اثرڈال ہی ہے۔وزیرموصوف نے کہا کہ ہمارے یہاں اعلیٰ معیار کے سیب پیداہوتے ہیں اور ہم اس کی مارکیٹ ویلو کامقابلہ دیگر ممالک میں پیدا ہونے والے سیبوں کے ساتھ کرتے ہیں۔انہوںنے کہ ہماری حکومت کو مارکیٹنگ کو بہتر بنانے کے لئے مداخلت کرنی چاہیے تاکہ میوہ اگانے والوں کو ان کی پیداوار کی اچھے دام وصو ل ہوسکے۔بہترزرعی طور طریقوںاور جدید کشاورزی آلات کی وسیع تشہیر کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر نے محکمہ زراعت کو کہا کہ وہ ریاست کے ہر علاقے میں جدید زرعی تکنیک سے متعلق بیداری پروگراموں کا انعقا د کرے۔انہوںنے ریاست کے ہرعلاقے میں کھاد،بیجوں اورزمین کی تجزیہ کرنے سے متعلق لیبارٹریوں کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔بھیڑ ، پشو و پالن کے وزیر نے زرعی سائنسدانوں کو بہتر پیداوار دینے والی فصلیں تیار کرنے کے لئے سراہنا کرتے ہوئے مقامی ماحولیات کے مطابق مویشیوں کے نسل تیار کرنے کی سائنسدانوں کو ہدایت دی۔