سرینگر//جموںکشمیر میں حق اطلاعات قانون کے 9سال مکمل ہونے پر آرٹی آئی مومنٹ نے عبدالاحد آزاد میموریل ڈگری کالج بمنہ کے اشتراک سے جموںکشمیر میںآر ٹی آئی کے 9سال کے موضوع پر ایک سیمینار کاانعقادکیا گیا ۔سیمینار میں چیف انفارمیشن کشمیر خورشید احمد گنائی اورسابق چیف انفارمیشن کمشنر جی آر صوفی اور ڈپٹی کمشنر سرینگر سید عابد رشید شاہ کے علاوہ بڑی تعداد میں آر ٹی آئی کارکنوں اورطلبأ نے شرکت کی۔اس موقعہ پر خطاب کے دوران چیف انفارمیشن کمشنر نے کہا کہ اب بھی آر ٹی ایکٹ پر جانکاری کم ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ریاست میں اس ایکٹ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ عاومی جانکاری کے لئے مزید پروگراموں کا انعقاد کیا جائے۔سابق انفارمیشن کمشنر نے کہا کہ آر ٹی آئی نے سرکاری آفیسران کی اناکو چیلنج کیاہے ۔انہوںنے سرکار پر کسی مزید تاخیرکے بغیر ایک اورانفارمیشن کمشنر کو تعینات کرنے پر زوردیا۔تقریب سے ضلع ترقیاتی کمشنر سید عابد رشید شاہ اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔