Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: حفاظتی باڑ لگنا شروع | ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں جاری
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » حفاظتی باڑ لگنا شروع | ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں جاری
بین الاقوامی

حفاظتی باڑ لگنا شروع | ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں جاری

Towseef
Last updated: January 17, 2025 9:41 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک

واشنگٹن//نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں، واشنگٹن میں 8 ہزارفوجی 20 ہزارپولیس اہلکار حفاظت پرمامورہوں گے ۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ایونٹ کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ کیپیٹل ہل اور وائٹ ہاؤس کے اطراف میں دوکلومیٹر تک راستوں کو بند کردیا جا ئیگا۔30 میل طویل حفاظتی باڑ لگا کر پورے علاقہ کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا جائیگا۔ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کوکیپیٹل ہل میں حلف اٹھائیں گے ، تقریب میں دنیا بھرسے سربراہان مملکت اور اہم شخصیات شریک ہوں گی۔واضح رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ٹرمپ 20 جنوری کو وائٹ ہاؤس آنے کے بعد تقریباً 100 انتظامی احکامات (ایگزیکٹو آرڈرز)جاری کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔اس بات کا انکشاف ایک ریپبلکن سینیٹر مارک وین مولن نے گزشتہ روز میڈیا کے سامنے کیا، انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ صدارت سنبھالتے ہی 100 ایگزیکٹو آرڈرز جاری کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے واشنگٹن میں ریپبلکن سینیٹرز کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران امیگریشن اور توانائی سمیت دیگر مسائل پر کارروائی کے منصوبے کے حوالے سے گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن سینیٹرز سے ملاقات کے بعد فوری طور پر ایگزیکٹو آرڈز کے اجراء کے حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے ۔اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی سرحد پر سخت سیکیورٹی اور امیگریشن قوانین ڈونلڈ ٹرمپ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے ۔رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب کرانے میں اہم کردار ادا کیا، امریکی جریدے فوربس کے مطابق انہوں نے انتخابی مہم میں کروڑوں ڈالر خرچ کیے تھے ۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے محکمے کی سربراہی بھی کریں گے ، جبکہ ٹیک انٹرپرینیور وویک رامسوامی کا محکمہ بھی شامل ہوگا۔حلف برداری کی تقریب میں ایلون مسک کی نشست دیگر امیر ترین افراد بشمول ایمیزون کے مالک جیف بیزوس اور ‘میٹا’ کے چیف ایگزیکٹیو مارک زگر برگ کے ساتھ ہو گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں صدراتی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے غیر ملکی رہنماؤں کو دعوت دینے کی روایت نہیں، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد عالمی رہنماؤں کو مدعو کیا ہے ۔‘بلومبرگ’ نے رپورٹ کیا کہ ارجنٹائن کے صدر ہاویئر ملے کی بھی تقریب میں شرکت متوقع ہے ، وہ نومبر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ملاقات کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنما تھے ۔نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کو بھی تقریبِ میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے ، تاہم وہ شرکت کے لیے اپنے ایک ایلچی کو بھیجیں گے ۔اٹلی کی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے ، لیکن انہوں نے واضح جواب نہیں دیا کہ آیا وہ شرکت کریں گی یا نہیں، ان کا کہنا ہے کہ یقین سے نہیں کہہ سکتیں کیونکہ نہیں پتا کہ مصروفیات انہیں تقریب میں شرکت کی اجازت دیں گی یا نہیں۔وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق صدر کی تقریبِ حلف برداری میں موجود تمام سابق امریکی صدور کی شرکت کی روایت بھی برقرار ہے ، سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن اور خاتونِ اول جل بائیڈن بھی پیر کو ہونے والی تقریب میں شریک ہوں گے ۔تاہم 4 برس قبل بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں ڈونلڈ ٹرمپ نے شرکت نہیں کی تھی، وہ اس بات پر مصر تھے کہ انہیں انتخابات میں شکست نہیں ہوئی۔سابق صدور براک اوباما، جارج بش اور بل کلنٹن بھی ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شریک ہوں گے , جارج بش کے ساتھ ان کی اہلیہ لارا بش اور بل کلنٹن اپنی اہلیہ ہیلری کلنٹن کے ساتھ تقریب میں موجود ہوں گے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں و کشمیر میں دوہرے نظام سے افراتفری اور انتشار، ریاستی درجہ بحالی ہی واحد حل: طارق قرہ
تازہ ترین صفحہ اول
سری نگر جموں شاہراہ پر سکیورٹی مزید سخت، چپے چپے پر سلامتی عملے کی تعیناتی
تازہ ترین صفحہ اول
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یاسین ملک کیس کا جائزہ بلاجواز: اشوک کول
تازہ ترین
پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف نہیں:پاکستانی دفتر خارجہ
برصغیر بین الاقوامی تازہ ترین

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے نے مشرق وسطیٰ کی سلامتی میں ایٹمی تحفظ کو شامل کردیا

September 20, 2025
بین الاقوامی

نیپال کے بعد اب فلپائن میں عوام کا ’ہلہ بول‘ | سرکاری فنڈس میں گھوٹالہ کے خلاف سڑک پر اتریں گے لاکھوں لوگ

September 19, 2025
بین الاقوامی

غزہ میں فوری جنگ بندی،امریکہ نے قرارداد چھٹی بار ویٹو کردی

September 19, 2025
بین الاقوامی

روس میں پھر طاقتور زلزلہ، سونامی کا الرٹ جاری

September 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?