سرینگر//حضرت شیخ دائود المعروف بتہ مول صاحب ؒ کا عرس11اپریل24رجب المرجب کو شروع ہورہا ہے۔عرس کے ایام کے دوران ان کے آستان عالیہ پر ختمات االمعظمات اور درود و ازکار کی مجالس منعقد ہونگی ۔عرس کے دوران وادی کے اطراف و اکناف سے زایرین کی بھاری شرکت متوقع ہے ۔ادارہ اوقاف مسجد شرف حضرت شیخ دائود ؒ نے ڈویژنل کمشنر اورڈپٹی کمشنر سرینگر سے اپیل کی ہے کہ گرد و پیش کی سڑکوں پرجن پر گہرے کھڈ بنے ہیں ،کی مرمت کی جائے تاکہ زائرین کو تکلیف نہ ہو ۔ادارہ اوقاف نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ عرس کے ایام کے دوران علاقہ میں بجلی اور پانی کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔