عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں ہر سال کی طرح امسال بھی حضرت شاہ اسرارالدین بغدادی ؒکا سالانہ عرس پاک آج یعنی10نومبربمطابق25 کتک بروز سوموارنہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں وقف بورڈ و ضلع انتظامیہ کی طرف سے تیاریوں کو حتمی شکل دی جاچکی ہے اور تمام تر تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں ۔حضرت شاہ فریدالدین بغداری ؒوحضرت شاہ اسرار الدین بغدادیؒ کی زیارتگاہوں کے قریب حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں وہیںشاہ فریدالدینؒ و شاہ اسراالدین ؒکے درگاہ پر صبح و شام لوگوں کا بھاری رش دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ ختمات ، درودازکار کا سلسلہ بھی گزشتہ دس روز سے دونوں درگاہوں پر جاری ہے۔ بعد نماز ظہر شاہ اسراالدین بغدادیؒ کے مقدس تبرکات کی نشاندہی کی جاے گی۔ یہ مبارک تبرکات حضرت شیخ سید عبد القادر جیلانی ؒو حضرت سید شاہ محمد فرید الدین بغدادیؒخانوادہء قادریہ میں منتقل ہوتے ہوے حضرت طالب شاہ قادریؒکی تحویل میں آئے ہیں اور لوگوں کو انکا دیدار کرایا جائے گا ۔ وقف نے لوگوں سے عرس و سالانہ جلسے میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے ۔
اسلامیہ فریدیہ سکول کا121وں سالانہ جلسہ | وقف بورڈ چیئرپرسن درخشاں اندرابی کی تقریب میں شرکت
عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے قدیم سکول اسلامیہ فریدیہ سکول کا 121وں سالانہ جلسہ اہتمام کے ساتھ سکول کے احاطے میں منایا جارہا ہے۔اس دوروزہ جلسے کے پہلے روز جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے پروگرام کی صدارت کی جبکہ اس موقعہ پر اے سی آر ادریس لون، بارایسو سی ایشن کشتواڑ کے صدرشیخ ناصر حسین ،وقف بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر اوقاف فردوس بوانی ودیگر عملہ اوراسکولی طلبہ و لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقعہ پر سکول کی تاریخ پر بات کی گئی جبکہ سکولی طلباءنے بھی پروگرام میں شمولیت کی۔وقف بورڈ چیئرپرسن کشتواڑ میں حضرت شاہ محمد فرید الدین بغدادی ؒکے عرس میں بھی شرکت کریں گی جبکہ وہ اسلامیہ فریدیہ ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ انسٹی چیوٹ کشتواڑ کے سالانہ دن کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور مدعو تھیں۔ انھوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ وقف بورڈ جموں وکشمیر میں زیارتگاہوں کو خوبصورت بنانے اور زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچانے کےلیے معقول اقدام اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت شاہ محمد فرید الدین بغدادیؒ اور حضرت شاہ محمد اسرار الدین بغدادیؒکی رحمدلی اور بھائی چارے کا جو سبق دیا ھے، ہمیں ان پر کاربند رہنا چاہئے۔