سرینگر// برصغیر اور ریاست کے طول ارض میں بلند پایہ ولی کامل ، عظیم المرتبہ اولیا حضرت خواجہ نواز، غریب نواز حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کا 806واں عرس مبارک نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایاجارہا ہے۔ وادی میں سب سے بڑی تقریب تاریخی خانقاہ معلی حضرت میر سید علی ہمدانی ؒ میں منعقد ہوگی جہاں وادی کے اطراف واکناف سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے شرکت متوقع ہے ، نمازِ ظہار سے قبل مولانا ریاض احمد ہمدانی حسب قدیم وعظ و تبلیغ فرمائیں گے اور ماہ رجب ک فضیلت اور حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی پاک سیرت اور تعلیم پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔ نمازِ ظہر کے بعد حسب روایت خطمات المعظمات، دورد و ازکار اور اوراد خوان کی مجلس آراستہ ہوگی۔اسی روز صبح صادق ہی ایسی ہی تقریب خانقاہِ چشتیہ واقع چشتی کوچہ زالڈگر میں منعقد ہوگی۔ جس میں قرآن ، خطمات المعظمات کی مجلس آراستہ ہوگی۔