مظفر آباد// حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے حز المجاہدین کے نائب امیر سیف اللہ خالد کی اہلیہ کی وفات پر رنج وغم کااظہار کیا ہے۔ایک بیان میں حزب کمانڈ کونسل اور متحدہ جہاد کونسل کے رہنمائوں کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صلاح الدین نے کہاکہ موصوفہ قربانی کا پیکر تھیں، تحریک آزادیٔ کشمیر کی کامیابی کے لئے زندگی کا ہر لمحہ قربان کیا۔ حزب نائب امیر سیف اللہ خالد کی زوجہ جمعرات حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اس جہانِ فانی سے کوچ کرگئیں۔ صلا ح الدین نے کہاکہ موصوفہ حیاء اور قربانی کا ایسا پیکر تھیں، جس پر ملت اسلامیہ باالعموم اور حریت پسند کشمیری عوام باالخصوص ہزاروں سال تک فخر محسوس کرتے رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ موصوفہ انتہائی نیک اور پارسا ہونے کے ساتھ ساتھ تحریک آزادیٔ کشمیر کے ساتھ والہانہ عقیدت رکھتی تھیں، اُن کا پورا خاندان موجودہ جدوجہد آزادی میں قربانیوں کی عملاً ایک علامت بن چکا ہے،خود اُن کے شوہر سیف اللہ خالد میدان عمل میں پچھلے تیس برسوں سے کشمیر کے عسکریت پسندوں کی قیادت کر رہے ہیں اور نتائج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حق پرستانہ مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ اجلاس میں مرحومہ کی بلندیٔ درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دُعا کی گئی۔ادھر سالویشن مومنٹ کے محبوس چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے حزب المجاہدین کے نائب امیر غلام نبی المعروف عامر خان کی اہلیہ فاطمہ بانو کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ظفر بٹ نے عامر خان کی بیش بہا قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رواں تحریک مزاحمت کے دوران انہوں نے مصائب و مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا مگر تحریک مزاحمت کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ ظفربٹ نے عامر خان کی اہلیہ محترمہ فاطمہ بانو کا ذکر کرتے ہوئے کہا موصوفہ نیک سیرت خاتون، صوم و صلاۃ کی پابند، انسان دوست، ملنسار، جذبہ حریت سے سرشار اور مسلم امہ کیلئے ہمیشہ ان کا دل دھڑکتا تھا۔ظفر بٹ نے ان کے بیٹے ناصر احمد سے فون پر بات کر کے ان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ ظفر بٹ کی ہدایت پر سالویشن مومنٹ کے دو وفود نے بالترتیب آبائی گاؤں پہلگام اور اسلام آبادپاکستان جاکرتعزیت پرسی کی۔ظفر بٹ نے ایڈوکیٹ محمد اشرف بٹ کی والدہ