یو این آئی
تل ابیب//اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے گذشتہ اکتوبر میں تنازعہ کے آغاز سے اب تک لبنان بھر میں حزب اللہ کے 12,500 اہداف پر فضائی حملے کیے ہیں۔ آئی ڈی ایف کے ترجمان ڈینیل ہگاری نے بدھ کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ ہجری نے کہا، “ہم نے حزب اللہ کی لانچنگ کی صلاحیتوں کو کمزور کیا، اس کے اسٹریٹجک اثاثوں پر حملہ کیا، اس کی قیادت کو ختم کیا اور اس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے سلسلے کو نقصان پہنچایا۔” ۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے حزب اللہ کے فضائی یونٹ کے پاس موجود بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں کے 70 فیصد ذخیرے کو تباہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہم نے اس کی اسلحہ سازی اور دوبارہ سپلائی کرنے کی صلاحیت کو بھی نشانہ بنایا ہے ، اور ہمارے علاقے میں منصوبہ بند دراندازی کرنے کی اس کی صلاحیت کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔”ادھر اسرائیلی فوج نے مصر کی طرف سے آنے والے ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے ۔ اس امر کا اظہار اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کیا ہے ۔اسرائیلی بیان کے مطابق اس ڈرون کے ذریعے مصر سے اسلحہ لایا جارہا تھا۔ اس سے پہلے ماہ اکتوبر میں بھی کہا گیا تھا کہ دو ڈرون مختلف اوقات میں مار گرائے ہیں جو مصر سے اسلحہ لے کر آرہے تھے ۔تاہم بدھ کے روز مار گرائے ڈرون کے بارے میں ابھی تک کوئی تبصرہ نہں کیا ہے ۔اس سے پہلے اسرائیلی حکام کا یہ کہنا رہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار زیر زمین سرنگوں کے ذریعے مصر سے اسلحہ سمگل کرتے تھے ۔ مصر کا کہنا ہے کہ اس نے فلسطینیوں کے زیر استعمال زیر زمین سرنگوں کو تباہ کر دیا ہے ۔