سرینگر/وادی کشمیر میں جمعرات کو تحریک حریت کے لیڈر میر حفیظ اللہ کے قتل کیخلاف مکمل ہڑتال ہے۔
ریاست کی گرمائی دارالحکومت، سرینگر میں دکان اور کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہے تاہم پرائیویٹ گاڑیاں چل رہی ہیں۔
اسی طرح کی اطلاعات وادی کے دیگر ضلع صدر مقامات سے بھی موصول ہوئی ہیں۔
ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل علیحدگی پسندوں کے اتحاد ،مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی تھی۔
مذکورہ لیڈروں نے کل نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہروں کی اپیل بھی کر رکھی ہے۔
میر حفیظ اللہ کو نامعلوم بندوق برداروں نے منگل کو اپنے گھر واقع اچھہ بل اننت ناگ میں گولیاں مار کر جاں بحق کیا۔