مینڈھر //مینڈھر کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں حد متارکہ پر بارودی سرنگ دھماکہ میں آرمی افسرزخمی ہوگیا ۔ذرائع نے بتایاکہ کرشنا گھاٹی کے ننگی ٹیکری علاقے میں فوج کی طرف سے معمول کی گشت کی جارہی تھی جس دوران ایک افسر کا پائوں اچانک وہاں بچھائے گئے مائن پر پڑ گیاجس سے دھماکہ ہوا اور وہ زخمی ہوگیا۔ذرائع نے بتایاکہ زخمی ہونے والا افسر میجر رینک کا ہے اور اسے فوری طور پر نزدیکی طبی مرکز لیجایاگیا جہاں ابتدائی طبی امداد دے کر مزید علاج کیلئے اودھمپور کمانڈ ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔