مینڈھر//حد متارکہ پر کر شنا گھاٹی سکیٹر میں بی ایس ایف کا ایک اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگیا۔ذرائع کے مطابق کر شناگھا ٹی سیکٹرکی اگلی چوکی پر تعینات بی ایس ایف اے ایس آئی اس وقت وفات پا گیا جب اس کو بد ھ کی صبح اچانک دل کا دورہ پڑ ا ۔اگرچہ اسے دیگر اہلکا رو ں نے فو ری طور پر اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹر و ں نے اسے مردہ قرار دیا۔ افسر کی پہچان اشوک کمار ولدروشن لا ل سکنہ ہما چل پر دیش کے طور پر ہوئی ہے جو بی ایس ایف کی200بٹالین سے وابستہ ہے ۔