دہلی// کرناٹک ہائی کورٹ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں حجاب پر عائد پابندی کو برقرار رکھے جانے کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی عرضی پر جلد سماعت کے لئے تاریخ دینے سے سپریم کورٹ نے انکار کر دیا ہے۔
عرضی گزاروں کے وکیل نے جلد شروع ہونے جا رہے امتحان کا حوالہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے سماعت کے لئے کوئی تاریخ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
جس پر سپریم کورٹ نے کہا، ”اس معاملہ کو حساس مت بنائیے، اس کا امتحانات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔“