حیدرآباد// اسپیشل افسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے کہا کہ عازمین کرام اپنے اس مقدس سفر کے دوران صبر و تحمل کا جتنا زیادہ ہوسکے مظاہرہ کریں اور جلد بازی ‘ بے چینی اور اضطراب کا مظاہرہ نہ کریں‘ کیونکہ لاکھوں حاجیوں کے اجتماع میں کچھ نہ کچھ تکلیف اور دشواری تو ہوتی ہی ہے۔ انہوں نے ا?ج جامع مسجد بی صاحبہ پنجہ گٹہ حیدرا?باد میں عازمین حج کے پانچویں تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ اب حج مصارف کی دوسری قسط ادا کرنے کی تاریح کا اعلان ہوچکا ہے اور اس کی رقم کا بھی تعین کردیا گیا ہے اس لئے عازمین کرام جلد سے جلد اپنی رقم ادا کردیں 19جون ا?خری تاریخ ہے۔گرین زمرہ کے لئے 1,54,50 روپئے ‘ عزیزیہ زمرہ کے لئے 1,20,800 روپئے اور رباط کے عازمین کو 75,900روپئے ادا کرنا ہے۔ قربانی حج کمیٹی کے ذریعہ دینا چاہتے ہیں تو وہ مزید 8,000روپئے ادا کریں۔ اگر اپنے طور پر قربانی دینا ہے تو پھر یہ پیسے ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بعد کوئی اور قسط نہیں ہے۔ یہ مرحلہ ہوجانے کے بعد اب صرف چند امور ہی باقی رہ جاتے ہیں جن میں ویکسی نیشن سب سے اہم ہے اور عید کے فوری بعد یہ مرحلہ بھی مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں تربیتی اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں۔ ان اجتماعات کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ عازمین حج و منسک و مسائل ے علاوہ اہم سفری معلومات فراہم کی جاتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق حج سبسیڈی بتدریج کم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے فضائی کرایہ میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے اس لئے مرکزی حج کمیٹی آئندہ سال سے بحری جہاز کے ذریعہ بھی روانگی کا انتظام کررہی ہے۔حج کمیٹی سے زندگی میں صرف ایک ہی مرتبہ حج کرسکتے ہیں لیکن محرم بن کر دوسری مرتبہ بھی جاسکتے ہیں‘ حیدرآباد میں محرم کے لئے زیادہ رقم ادا کرنا نہیں ہے۔