سوناواری//حاجن سوناواری میں 2 کمسن جنگجوؤں کی فاتحہ خوانی کے سلسلے میں پانچویں روز بھی پورے قصبہ میں مکمل طور پر ہڑتال رہی۔ سید علی گیلانی نے ٹیلیفون پر دونوں کمسنوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔حاجن اور آس پاس ملحقہ علاقوں میں جمعرات کو پانچویں روز بھی دوکانیں،کاروباری ادارے مکمل طور پر بند رہے جبکہ سڑکوں سے ٹریفک بھی غائب رہا۔اس موقع پر دونوں کمسنوں کے گھروں میں لوگ تعزیت پرسی کے لئے آتے رہے ۔